شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
ریسکیو 1122 نے سانپوں کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا
حیدرآباد، 27 جولائی — حالیہ بارشوں کے بعد حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ لمبے سانپ گھروں میں گھس آئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام سانپوں کو محفوظ طریقے سے گھروں سے نکال لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق، ٹیم نے مخصوص آلات کا استعمال کرتے ہوئے سانپوں کو پکڑا اور انہیں محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی اور زرعی علاقوں سے سانپ نکل کر رہائشی آبادیوں میں داخل ہو رہے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے کسی بھی واقعے کی فوری اطلاع دیں اور خود سے کوئی اقدام نہ کریں۔
