حماد کاہلوں
ایس این این اردو
پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو جدید
گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 200 کروڑ روپے جاری کر دیے۔
پہلے مرحلے میں بلٹ پروف، ڈبل کیبن اور ہائی روف گاڑیاں خریدی
جائیں گی، جبکہ اگلے مرحلے میں مزید گاڑیاں خریدنے کے لیے اضافی
بجٹ مختص کیا جائے گا۔
اسی دوران، سی سی ڈی کے دفاتر، تھانوں اور کیمپ آفسز کی تعمیر و
تزئین کے لیے 11 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔