شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
حج کوٹہ میں صرف 3,500 نشستیں باقی رہ گئی ہیں
نامزد بینکوں کو درخواستیں موصول کرنے کا حکم
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حکومتی حج اسکیم 2026 کے تحت اب تک 114,500 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جس کے بعد صرف تقریباً 3,500 نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔
وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے کہا کہ نامزد بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقی ماندہ کوٹہ پورا ہونے تک درخواستیں موصول کرتے رہیں۔