Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
ایس این این اردو
جیکب آباد تحصیل ٹھل میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ڈاکو نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے نوجوان کو
گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ مرزا واہ کے مقام پر پیش آیا۔ مسلح ڈکیتوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی، جس کے
نتیجے میں نوجوان لطف اللہ لنجوانی جاں بحق ہو گیا۔
مقامی شہریوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت پر شہریوں کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے
ایس ایس پی جیکب آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
“مزید پڑھیں: سندھ میں حالیہ مسلح ڈکیتی اور پولیس آپریشنز”
