اسکینڈے نیوین نیوز اردو

جیسمین منظور نے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگا دیے

حماد کاہلوں
سکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ

معروف ٹی وی میزبان جیسمین منظور نے سابق شوہر پر سنگین تشدد کے

الزامات لگاتے ہوئے اپنے زخمی چہرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر

دیں، جس نے صارفین کو افسردہ اور غمزدہ کر دیا۔

جیسمین نے 16 جولائی کو پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک سلسلہ وار

ٹوئٹس میں انکشاف کیا کہ تصاویر میں نظر آنے والی تشدد زدہ خاتون کوئی اور

نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیف دہ واقعہ ان کی زندگی کا سیاہ

باب ہے جس کا الزام وہ اپنے سابق شوہر پر عائد کرتی ہیں۔

شیئر کردہ تصاویر پر 4 جون کی تاریخ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، تاہم سال کا ذکر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان پر جسمانی و ذہنی طور پر تشدد کیا گیا جب وہ

پہلے ہی اپنی والدہ کے انتقال کے غم میں مبتلا تھیں۔

جیسمین نے الزام لگایا کہ ان کے سابق شوہر اس سنگین تشدد کے باوجود

کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ چھ ماہ سے “عیاش زندگی” گزار رہے ہیں

اور قانون اب تک خاموش ہے۔

جیسمین کی جانب سے یہ قدم ایک بار پھر پاکستان میں گھریلو تشدد، قانونی

خامیوں اور متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

Read Previous

نہر ٹوٹنے سے شاہکوٹ میں زرعی زمینیں زیر آب

Read Next

اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular