جھنگ گوجرہ روڈ پر فائرنگ، سابق صدر بار مہر منیر سدھانہ ایڈووکیٹ، ڈرائیور اور راہ گیر جاں بحق
Table of Contents
Toggleاو سی
جھنگ گوجرہ روڈ پر دو نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے سابق صدر بار مہر منیر سدھانہ ایڈووکیٹ، ان کا
ڈرائیور اور ایک راہ گیر جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
وی او
پولیس کے مطابق، مہر منیر سدھانہ ایڈووکیٹ کچہری کے لیے گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح
افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ اور ان کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک راہ گیر بھی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک
ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق، ملزمان فوراً فرار ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور فوٹیجز و شواہد کی مدد سے فائرنگ کرنے والوں کی
شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
