اسکینڈے نیوین نیوز اردو

تھانہ سکھیکی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، چار گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

حافظ آباد: ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایت پر غیر

اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ

سکھیکی منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری

سکول میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول

سکھیکی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مرد اور دو خواتین کو

رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ دو افراد موقع سے فرار ہونے

میں کامیاب ہو گئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سکول کا چوکیدار حسین اس اڈے کو

چلانے میں سہولت فراہم کرتا اور اس کے عوض رقم لیتا تھا۔

پولیس نے ملزم عمران، کاشف اور دو خواتین کو حراست میں

لے لیا ہے جبکہ مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

ہیں۔

ڈی پی او عاطف نذیر نے کہا کہ ضلع بھر میں فحاشی اور غیر

اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس

پالیسی اپنائی گئی ہے، اور ایسے تمام افراد کے خلاف سخت

قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان پولیس حافظ آباد