google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

توشہ خانہ ٹو کیس، بیرسٹر سلمان صفدر آج دلائل دیں گے

ایس این این نیوز اردو

October 15, 2025

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


رپورٹ: شمائلہ اسلم،

ایس این این نیوز اردو

بیورو چیف پاکستان

‏توشہ خانہ ٹو کیس میں آج اہم پیش رفت متوقع ہے، جہاں سابق

وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں حتمی دلائل

پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز اپنے دلائل مکمل کر

چکے ہیں۔ آج کی سماعت میں دونوں جانب سے جواب الجواب دیا

جائے گا، جس کے بعد عدالت فیصلہ محفوظ کر سکتی ہے یا ممکن ہے

کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے۔

یہ مقدمہ ملکی سیاسی منظرنامے پر گہری نظر رکھنے والوں کے لیے

نہایت اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس کے ممکنہ فیصلے کے سیاسی

اثرات دور رس ہو سکتے ہیں۔