اسکینڈے نیوین نیوز اردو

تنو شری دتہ کا ہراسانی پر دل دہلا دینے والا انکشاف

تحریر: شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

سابق اداکارہ کا دل دہلا دینے والا انکشاف

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ تنو شری دتہ نے ایک آبدیدہ ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں سے فریاد کی ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے شدید ہراسانی کا شکار ہیں، اور اب ان کا ذہنی و جسمانی سکون مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

یہ ویڈیو، جو انسٹاگرام پر وائرل ہو چکی ہے، میں تنو شری دتہ بار بار مدد کی اپیل کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “یہ سب 2018 سے جاری ہے اور اب میں بالکل تھک چکی ہوں، براہِ مہربانی کوئی میری مدد کرے!”

چھت اور دروازے کے باہر زور زور سے آوازیں آتی ہیں”

تنو شری دتہ نے بتایا کہ 2020 سے ان کے فلیٹ کے باہر اور چھت پر رات کے عجیب اوقات میں تیز آوازیں آتی ہیں، جس نے ان کی نیند، ذہنی سکون اور زندگی پر شدید اثر ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا، “میں نے بالآخر آج پولیس کو فون کیا، کیونکہ آج پھر بہت شور ہو رہا تھا، جیسے کسی نے دیواریں پیٹیں ہوں۔”

مجھے اپنے ملازمین پر بھی اعتماد نہیں”

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے گھر پر پہلے بھی ملازمین کو “پلانٹ” کیا گیا، جنہوں نے نہ صرف چوری کی بلکہ ان کا اعتماد بھی توڑا۔ اب وہ گھر کے تمام کام خود کرتی ہیں اور مکمل تنہائی کا شکار ہو چکی ہیں۔


2018 کی ہمت: #MeToo کی بانی

تنو شری دتہ وہ پہلی بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے 2018 میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2008 کی فلم “ہارن اوکے پلیزز” کے سیٹ پر نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ایک منظم مہم کے ذریعے انہیں “تنگ مزاج اداکارہ” اور “تنازعہ پیدا کرنے والی” قرار دے کر بدنام کیا گیا۔


مزید انکشافات: “چاکلیٹ” فلم کا واقعہ

تنو شری دتہ نے معروف فلمساز ویویک اگنی ہوتری پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے فلم “چاکلیٹ” کی شوٹنگ کے دوران انہیں غیر ضروری طور پر سیٹ پر بلایا اور کہا: “کپڑے اتارو اور سامنے جا کر رقص کرو!” حالانکہ وہ اس سین کا حصہ بھی نہیں تھیں۔


مداحوں کی حمایت اور انصاف کا مطالبہ

تنو شری کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔ مداح نہ صرف ان کی ذہنی حالت پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ ان کی حفاظت اور انصاف کے لیے آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی تھانے میں باقاعدہ شکایت درج کروائیں گی، اور مزید حقائق بھی جلد منظرِ عام پر لائیں گی۔

Read Previous

ایس ایس پی لاہور کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری احکامات

Read Next

اساتذہ کی تربیت کیلئے یونیک گروپ کی خصوصی تقریب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular