شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل رفیع اللہ شہید جبکہ ان کے دو بھتیجوں کو اغوا کر لیا گیا۔ واقعہ گزشتہ رات ہووید پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جب 20 سے 25 مسلح افراد نے سی ٹی ڈی اہلکار جاوید اور ان کے بھائی رفیع اللہ کے گھر پر دھاوا بولا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں گھر کو آگ لگا دی۔ تعداد میں کم ہونے کے باوجود، کانسٹیبل رفیع اللہ نے بہادری سے مزاحمت کی، تاہم انہیں شہید کر دیا گیا۔ ان کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جبکہ دونوں لڑکے تاحال لاپتہ ہیں۔
واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کولاچی موقع پر پہنچے اور ان کی نگرانی میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔
شہید رفیع اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ایس پی سی ٹی ڈی فضل وحید، ایس پی سٹی توحید خان اور دیگر پولیس افسران، کانسٹیبلز اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ پولیس دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔