شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
کوئٹہ (ایس این این) — بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے صوبے میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی چوری اور ڈکیتیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی، ژوب کے صدر ملک طاہر خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالجبار کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ
خانو زئی، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور دانہ سر کے علاقوں میں روزانہ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی چوری کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔
رہنماؤں کے مطابق، بعض مواقع پر بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے زبردستی بھتہ لیا جاتا ہے اور سامان لوٹ کر فروخت کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے
مطالبہ کیا کہ حکام فوری طور پر ان وارداتوں کا نوٹس لے کر ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کریں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بڑھتے جرائم اور ٹرانسپورٹ مسائل