حماد کاہلوں
ایس این این
برطانوی حکومت نے گوانتانامو بے جیل میں گزشتہ 20 برس تک قید رہنے والے ابو زبیدہ کو بطور ہرجانہ بھاری مالی رقم ادا کی
ہے۔ یہ انکشاف برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اندرونی پیغامات سے ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق اگر ابو زبیدہ پر ہونے والا تشدد انتہائی سخت جان امریکی کمانڈوز پر آزمایا جاتا تو ان میں سے 98 فیصد
اس تشدد کو برداشت نہ کر پاتے۔ رپورٹس کے مطابق ابو زبیدہ کو 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس میں بار بار چہرہ
پانی میں ڈبویا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں تابوت نما تنگ ڈبوں میں کئی کئی دن قید رکھا گیا اور مارپیٹ معمول کا حصہ رہی۔
ابو زبیدہ کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں
ان کے خلاف الزامات اور گرفتاری کے طریقہ کار پر سنگین قانونی اور انسانی حقوق کے سوالات اٹھتے رہے۔
مزید عالمی سیاست اور انسانی حقوق سے متعلق خبریں ہمارے بین الاقوامی خبریں سیکشن میں پڑھیں۔
