شمائلہ اسلم،
بیورو چیف پاکستان
) لندن ہائی کورٹ نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل
فاروق راجہ کے خلاف ہتک عزت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ان پر
مجموعی طور پر 350,000 پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔
فیصلے کے مطابق، عادل راجہ کے بیانات “جھوٹے، بے بنیاد اور بدنیتی
پر مبنی” قرار پائے جو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی شہرت کو
نقصان پہنچانے والے تھے۔
جسٹس رچرڈ اسپیمن نے عادل راجہ کو 50,000 پاؤنڈ ہرجانہ اور
300,000 پاؤنڈ عدالتی و قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے مزید ہدایت دی کہ وہ جھوٹے بیانات شائع کرنے سے باز
رہیں اور باقاعدہ معافی نامہ جاری کریں۔