google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

باجوڑ میں فوجی آپریشن سربکف کے دوران تین روزہ کرفیو نافذ

ایس این این نیوز اردو

July 31, 2025

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سیکیورٹی فورسز نے منگل کے روز تحصیل لوئی ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے “آپریشن سربکف” کا آغاز کر دیا، جس میں گن شپ ہیلی کاپٹرز اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران علاقے میں تین دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں بادِ سیاہ تھرکھو، عراب، گٹ، اگرہ، کھرچئی، دواغئی، کالان، لیغڑئی، کٹکوٹ، گلئی، نختر، زرئی، دمبرئی، امانتو اور زغئی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا اور امن و امان بحال کرنا ہے۔