اسکینڈے نیوین نیوز اردو

بابا گورونانک جنم دن پر سکھ یاتریوں کو طبی سہولیات
بابا گورونانک جنم دن پر سکھ یاتریوں کو طبی سہولیات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سید اسد بخاری


بیورو چیف لاہور


ایس این این نیوز

ننکانہ صاحب کے گوردوارہ جنم استھان میں فوکل پرسن پی ڈی پی ٹی پی ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

بتایا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کے موقع پر آنے والے سکھ یاتریوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق، امورِ اقلیت، محکمہ صحت اور بہبودِ آبادی کے اشتراک سے مجموعی طور پر
2590 مریضوں کی ویکسینیشن، 1209 افراد کی اسکریننگ، 217 کے ایکسرے اور 1500 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی و اقلیتی وزیر رمیش سنگھ آروڑہ اور ڈاکٹر ممپال سنگھ نے انہیں فوکل پرسن مقرر کیا، اور وہ ان

کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔