google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اے این ایف کی کوئٹہ میں کارروائی، 25 کلو آئس برآمد

سدرہ شہزاد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی


لاہور بیورو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 25 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اور عسکری قیادت کی ہدایات پر جاری مہم کے دوران اے این ایف نے چاغی سے تعلق رکھنے والے گروہ کے خلاف خفیہ آپریشن کیا۔ یہ گروہ حاجی رشید اور اس کے بھائی عبدالباری کی قیادت میں آئس کی تیاری اور ملک بھر میں ترسیل میں ملوث تھا۔

ویسٹرن بائی پاس، کوئٹہ میں ایئرپورٹ چوک کے قریب کارروائی کے دوران 2 گاڑیاں روکی گئیں جن سے سات ملزمان گرفتار ہوئے۔ ملزمان میں گروہ کے سربراہان، فرنٹ مین اور کیریئر شامل ہیں۔ گاڑیوں کی تلاشی میں 25 پیکٹس (فی پیکٹ 1 کلو گرام) آئس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ گاڑیوں سمیت قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف پولیس اسٹیشن کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

اے این ایف پرعزم ہے کہ ایسے نیٹ ورکس کا خاتمہ کرکے منشیات کو تعلیمی اداروں اور عوام تک پہنچنے سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں منشیات کے خلاف اے این ایف کی حالیہ کارروائیاں