Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک بڑی کارروائی کے دوران معروف خاتون نادیہ خواجہ عرف نادیہ ڈار (بٹ)
کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق، ملزمہ کے قبضے سے 5 کلو آئس، ویڈ، پلز اور کوکین برآمد کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ منشیات
کی یہ سپلائی ڈانس پارٹیز اور ایونٹس میں کی جاتی تھی۔
مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمہ نے یہ سرگرمیاں کرایہ پر لیے گئے گھروں میں انجام دیتی تھی، جنہیں کارروائی کے
بعد سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں جو منشیات کی سپلائی کے
لیے استعمال ہوتی تھیں۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ منشیات کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
