اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایف آئی اے کا شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، ایجنٹ مافیا کے 3 افراد گرفتار

سدرہ شہزاد
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی – لاہور بیورو

لاہور: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزمان میں عابد محمود، نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں، جن کا تعلق شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی رقم وصول کرتے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے:

پاسپورٹس

ٹوکن سلپس

بینک چالان

رسیدیں

دیگر اہم شواہد

برآمد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Previous

کے ایم سی کی غیر قانونی پارکنگ اور پلاٹ لیزنگ کے خلاف کارروائی، تین ایف آئی آرز درج

Read Next

مراکش کشتی حادثہ کیس: بدنام زمانہ انسانی اسمگلر ہاشم رضا کی ضمانت خارج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular