اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایس ایچ او شہزاد جھمٹ کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا
ایس ایچ او شہزاد جھمٹ کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا

شاہین اقبال طاہر


بیورو چیف شاہ کوٹ


ایس این این نیوز اردو

شیخوپورہ

(نمائندہ خصوصی)

شہید ایس ایچ او شہزاد جھمٹ کی نماز جنازہ پولیس لائن شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران، ضلعی انتظامیہ،

وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، پریس کلب شیخوپورہ کے صدر مبشر حسن بٹ، سابق صدر پریس کلب

رانا محمد عثمان، سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید افسر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ ایس ایچ او شہزاد جھمٹ نے فرض شناسی، بہادری اور ایمانداری کی مثال قائم کی۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

نماز جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی، جبکہ فضا ’’پولیس زندہ باد‘‘ اور ’’شہید کا لہو رنگ لائے

گا‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔