google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

ایبٹ آباد میں نایاب چیتا مقامی تشدد سے ہلاک

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بوئی میں مقامی افراد نے ایک نایاب زخمی چیتے کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مار کر ہلاک کر دیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے جانور کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔

رپورٹس کے مطابق، یہ چیتا جنگل سے نکل کر بکھوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک بستی میں داخل ہو گیا تھا۔ نیم بے ہوشی کی حالت میں اسے گردن میں رسی ڈال کر گلیوں میں گھسیٹا گیا، اور بعض افراد نے اس کی دم پکڑ کر کئی میل تک کھینچا۔ متعدد لوگوں نے اس منظر کی ویڈیوز اور سیلفیز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

کچھ مقامی افراد نے دعویٰ کیا کہ یہ عمل علاقے میں مویشیوں کے نقصان کے بدلے میں کیا گیا۔