شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
برٹش کونسل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں او لیول کے امتحانات میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کر رہے
ہیں۔ او لیول کے آٹھ مضامین کی امتحانی فیس 2 لاکھ 11 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف او لیول امتحانات کی مد میں کیمبرج یونیورسٹی کو پاکستان سے تقریباً 21 ارب روپے کی آمدنی
حاصل ہوتی ہے۔ یہ رقم وفاقی حکومت کے سالانہ ہائر ایجوکیشن بجٹ — جو کہ 6 ارب روپے ہے سے کئی گنا زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر اے لیول، آئی جی سی ایس ای اور جی سی ایس ای کے امتحانات کو بھی شامل کیا جائے تو پاکستان سے
ایک سال میں مجموعی طور پر تقریباً 50 ارب روپے غیر ملکی امتحانی بورڈز کو ادا کیے جاتے ہیں، کیونکہ یہ امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوتے ہیں۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کے تعلیمی ڈھانچے کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس کے باعث
ملکی سرمائے کا بڑا حصہ بیرونِ ملک منتقل ہوتا ہے اور ذہین طلبہ بھی مزید مواقع کی تلاش میں بیرونِ ملک رخ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ نہ صرف اخراجات میں کمی ہو
بلکہ طلبہ کو معیاری اور قابلِ اعتماد تعلیم بھی ملک کے اندر ہی میسر آ سکے۔
