شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز کی اضافی
“انٹیگری فیس” عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ویزا فیس کے علاوہ ادا کرنا
لازم ہوگا۔
یہ فیس سیر و سیاحت، تعلیم، کاروبار یا ملازمت کی غرض سے آنے والے
تمام افراد پر لاگو ہوگی۔
حکام کے مطابق یہ نئی فیس صدر ٹرمپ کے “بگ بیوٹی فل بل” کا حصہ ہے،
جس کا مقصد امریکی سرزمین پر داخلے کو مزید سخت بنانا ہے۔
اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہر سال 8 کروڑ سے زائد افراد امریکا کا سفر
کرتے ہیں، اور اس نئے فیصلے سے امریکا میں داخل ہونے والے لاکھوں غیر
ملکی براہ راست متاثر ہوں گے۔
