google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

افغان مہاجرین اب وطن واپس جائیں، ماضی جیسے تعلقات نہیں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

زویا امجد


ایس این این نیوز اردو

ا

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اب افغانستان کے ساتھ وہ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا جو ماضی میں رکھے گئے تھے۔ انہوں نے

واضح کیا کہ پاکستان نے پچاس سال تک افغان عوام کی میزبانی کی، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے وطن واپس جائیں۔

وزیر دفاع نے کہا، “پاکستان میں مقیم تمام افغان شہری اب واپس جائیں — ان کی اپنی حکومت اور خلافت کابل میں قائم ہے، اور ان کے اسلامی انقلاب

کو پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں۔”

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب افغان شہریوں کو پاکستان کے ساتھ ایک ہمسائے کی طرح تعلق رکھنا ہوگا، کیونکہ “ہماری زمین اور وسائل 25 کروڑ

پاکستانیوں کے ہیں، جن کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان عوام کی کئی دہائیوں تک مدد کی، لیکن موجودہ حالات میں ملکی سلامتی اور معاشی مفادات کو

ترجیح دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔