اسکینڈے نیوین نیوز اردو

افغانستان طالبان نے 17 سالہ تاجک لڑکی کو قتل کر دیا
افغانستان طالبان نے 17 سالہ تاجک لڑکی کو قتل کر دیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر

افغانستان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 17 سالہ تاجک لڑکی کو طالبان نے اس وقت قتل کر دیا جب اس نے ایک

طالبان رہنما سے زبردستی شادی کرنے سے انکار کیا۔ اس نوجوان لڑکی کی مزاحمت اس کی جان لے گئی اور طالبان کے انسانی

حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، تاجک، ہزارہ، ترکمان اور ازبک جیسے نسلی اقلیتوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے

مطابق مردوں کو قتل کرنا اور خواتین کو زبردستی شادی یا غلامی میں مجبور کرنا معمول بن چکا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے بار بار عالمی برادری سے اپیل کر رہے ہیں کہ افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے

فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ طالبان کی بڑھتی ہوئی مظالم سے اقلیتیں محفوظ رہ سکیں۔