شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
اسکردو: موسلا دھار بارشوں نے شہر اور گردونواح میں تباہی مچا دی، متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ سدپارہ روڈ ڈیم سائیڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوئی جبکہ سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ جانے سے پاور ہاؤسز بند ہو گئے۔
واٹر چینل کی تباہی کے باعث اسکردو شہر کے لیے سدپارہ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔