شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
اسلام آباد کی عدالت نے ستائیس یو ٹیوب چینل کو بلاک کرنے کا حکم دے
دیا۔
گوگل کو بھی کارروائی کے لیے لکھ دیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل
کے سب انسپکٹر کی درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے مطیع
اللہ جان، اسد طور اور صدیق جان سمیت ملک سے باہر بیٹھ کر یوٹیوب
چلانے والے احمد نورانی، معید پیرزادہ، شایان علی، وجاہت ایس خان اور
دیگر کے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ریاست مخالف مواد
سے متعلق 2 جون کو انکوائری شروع ہوئی، عدالت نے ایف آئی اے کی
جانب سے پیش کردہ شواہد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ یوٹیوب کے
آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرے۔
