حماد کاہلوں
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد: اغوا کیس میں نامزد ملزم حسن زاہد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے خلاف دوستی اور مالی لین دین کے ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب سامعہ حجاب نے گھر واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سامعہ حجاب نے بتایا کہ حسن زاہد کئی ماہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ ان کے مطابق ملزم نے گزشتہ شام بہانہ بنایا کہ وہ ان کی بیمار والدہ کی عیادت کرنا چاہتا ہے، مگر ملاقات کے دوران والدہ سے کہا کہ “بیٹی کا رشتہ مجھے دے دیں، ورنہ میں اسے قتل کر دوں گا۔”
سامعہ نے مزید کہا کہ ملزم نے ان کی والدہ کو دھمکی دی کہ اگر وہ کسی اور سے شادی کر لیں یا کسی اور کے ساتھ نظر آئیں تو ان پر تیزاب پھینک دیا جائے گا یا جان سے مار دیا جائے گا۔