شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
اسلام آباد کے علاقے تھانہ شمس کالونی میں غیرت کے نام پر ایک اور نوجوان لڑکی قتل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ علیشہ سرفراز غیر مسلم سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے بھائی عادل حسین نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ علیشہ سرفراز بیس روز قبل اپنے محبوب کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی، اس دوران اس کی والدہ بھی اس کے ہمراہ تھیں۔ بعد ازاں پسند کی شادی کی یقین دہانی پر ماں بیٹی گھر واپس آگئی تھیں۔