اسکینڈے نیوین نیوز اردو

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اختر خان


ایس این این نیوز


اسلام آباد

موسم کی صورتحال

اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف

علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جبکہ مری اور گلیات میں تیز بارش

اور شدید برفباری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد، مری اور شمالی علاقوں کے تازہ ترین موسمی حالات دیکھیں۔