ایس این این نیوز اردو
شاہ کوٹ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے ننکانہ روڈ پر زیر تعمیر
سیوریج نالے کے پولی حصے کی تعمیراتی کاموں کا موقع پر دورہ کیا۔
دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹھیکیدار نے اسسٹنٹ
کمشنر کو پولی کی تعمیراتی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے
ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا
جائے اور منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کے لیے کیے جانے والے تمام
ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل کیے
جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔