google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

اساتذہ کی تربیت کیلئے یونیک گروپ کی خصوصی تقریب

سدرہ شہزاد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

نیوین نیوز ایجنسی


لاہور بیورو

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین یونیک گروپ عبدالمنان خرم، چیئرمین سہارا گروپ ابرار الحق، معروف ڈرامہ نگار حسیب پاشہ، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں اساتذہ کرام موجود تھے۔

اپنے خطاب میں رمیش سنگھ اروڑہ نے یونیک گروپ کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ 83,000 سے زائد طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ایک مثالی قدم ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی تربیت میں پرفارمنگ آرٹس جیسے جدید شعبوں کے انضمام کو ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالثقافتی ملک ہے جہاں مختلف مذاہب، زبانیں اور ثقافتیں ہم آہنگی کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے یونیک ادارے میں مسیحی برادری کی شمولیت کو قومی ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دیا۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت ای لرننگ جیسے جدید ذرائع تعلیم متعارف کروا رہی ہے تاکہ طلبہ کی بہتر رہنمائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اساتذہ کی تربیت کو قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔

چیئرمین یونیک گروپ عبدالمنان خرم نے کہا کہ اساتذہ صرف مضمون پڑھانے والے نہیں بلکہ فکری معمار، رہنما اور کردار ساز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ شفافیت، جدت اور کردار سازی کے اصولوں پر قائم ہے تاکہ طلبہ علمی، اخلاقی اور سماجی اعتبار سے مثالی شہری بن سکیں۔

تقریب کے اختتام پر تربیتی سیشن میں شریک اساتذہ کو اعزازی اسناد دی گئیں، جبکہ حسیب پاشہ اور دیگر شرکاء کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔