اسکینڈے نیوین نیوز اردو

راول جھیل کے پانی کے معیار پر وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس
راول جھیل کے پانی کے معیار پر وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

Tickers

حکومتِ پاکستان وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی

حکومتِ پاکستان کی جانب سے راول جھیل کے پانی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی

صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ صاف پینے کا پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور عوامی صحت پر

کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “کیا یہ وہ پانی ہے جو ہم اپنے بچوں کو پلانا چاہتے ہیں؟”

اجلاس میں سملی روڈ، بری امام اور شادرہ کے علاقوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا۔ وفاقی

وزیر نے آلودگی کے درست تعین کے لیے مختلف مقامات پر پانی کے معیار کی جانچ کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے ای پی اے اور واسا کو آلودگی کے ذرائع اور اس کی شدت کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک سونپا اور کہا کہ شواہد پر مبنی

اقدامات کے بغیر مؤثر حل ممکن نہیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے راول جھیل کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا، جبکہ وزارتِ

موسمیاتی تبدیلی نے متعلقہ اداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

ماحولیاتی تحفظ اور صاف پانی سے متعلق حکومتی اقدامات پر مزید خبریں ملاحظہ کریں۔