اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سمندری میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون قتل
سمندری میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون قتل

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سمندری: تھانہ سٹی کے علاقہ 467 گ۔ب باویانوالا میں غیرت کے نام پر قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ شادی شدہ خاتون کو تیز دھار آلے اور ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولہ دو کمسن بچوں کی

ماں تھی، جن کی عمریں 8 اور 5 سال بتائی جا رہی ہیں۔

مقتولہ کی شناخت مافیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل میں مقتولہ کے دیور نذر حسین اور اس کے 18

سالہ بیٹے کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ لاش کو سول اسپتال سمندری منتقل کر

دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید جرائم اور بریکنگ نیوز کی تازہ اطلاعات ہمارے کرائم نیوز سیکشن میں پڑھیں۔