اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فن لینڈ کی سابق صدر تاریا ہولو نین کی متاثر کن تصویر
فن لینڈ کی سابق صدر تاریا ہولو نین کی متاثر کن تصویر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

ہیلسنکی: یہ تصویر فن لینڈ کی سابقہ صدر تاریا ہولو نین کی ہے، جو سستے کپڑوں میں سرِ راہ بیٹھیں۔ یاد رہے کہ وہ 2000ء

سے 2012ء تک فن لینڈ کی صدر رہ چکی ہیں۔

یہ تصویر 2017ء میں وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ عام زندگی میں، غریب اور محنتی پس منظر کے ساتھ دکھائی گئی ہیں۔

\پوسٹ کے ساتھ ایک مشہور جملہ بھی گردش میں آیا:

“میں بھکاری یا پناہ گزین بھی ہوسکتی تھی۔”

دراصل، صدر کے عہدے کے بعد بھی انہوں نے اپنے ماضی کو نہیں بھولا۔ تاریا ہولو نین ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتی تھیں،

محنتی والد سے زندگی کے اہم سبق سیکھے اور مسلسل کوشش کے بعد صدر کے عہدے تک پہنچیں۔

یہ تصویر Salvation Army کی طرف سے جاری کی گئی تھی، جو ریڈ کراس کی طرح دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کرتی ہے۔

تنظیم کی 130 ممالک میں شاخیں ہیں۔ ان کا پیغام واضح تھا:

کوئی بھی اچانک برے حالات سے گزر سکتا ہے۔ آپ ہیرو سے زیرو بھی بن سکتے ہیں۔ انسان کی قسمت بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔

باالفاظِ دیگر:

  • مالی طور پر مضبوط ہیں تو خاموشی سے مدد کریں۔
  • جسمانی طور پر مضبوط ہیں تو دوسروں کا سہارا بنیں۔
  • جذباتی طور پر کامیاب ہیں تو دوسروں کا حوصلہ بنیں۔
  • قسمت اچھی ہے تو پھول بن کر خوشبو بکھیرو۔

یہ تصویر اور پیغام ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ مشکل حالات میں اللہ سے تعلق قائم رکھنا اور خوشی میں دوسروں کی مدد کرنا

انسان کی اصل طاقت ہے۔