اسکینڈے نیوین نیوز اردو

گجرات دوسری شادی کی خاطر ماں نے تین بچوں کو قتل کر دیا
گجرات دوسری شادی کی خاطر ماں نے تین بچوں کو قتل کر دیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر

ایس این این اردو

گجرات میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے دوسری شادی کی خاطر اپنے تین کمسن بچوں کو بے

دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون سدرہ نے اپنے آشنا بابر کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے بچوں کو فروٹ چاٹ

میں نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا اور بعد ازاں گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بعد میں بچوں کی نعشیں جلا کر آزاد کشمیر کے

علاقے بھمبر میں دفن کر دی گئیں۔

ابتدائی تفتیش میں خاتون نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی موجودگی میں اس کی دوسری شادی ممکن نہیں تھی،

اسی لیے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق ملزم بابر اور خاتون کے درمیان ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جو بعد ازاں سنگین جرم

میں تبدیل ہو گئی۔ گجرات پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔