اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ میں پتنگ بازی پر پابندی، 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ
ننکانہ میں پتنگ بازی پر پابندی، 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت

ضلع ننکانہ صاحب کی تمام ریونیو حدود میں پتنگ اڑانے اور پتنگ و ڈور بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نئے قانون کے تحت پتنگ بازی یا اس کی تیاری میں ملوث افراد کو 50 لاکھ روپے جرمانہ اور 7 سال تک

قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی فرد کو پتنگ اڑانے یا پتنگ و ڈور بنانے

کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے

کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، کیونکہ اگر کوئی بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے والدین کو جرمانے یا سزا کا سامنا

کرنا پڑے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کہیں پتنگ یا ڈور بنانے یا اڑانے کی اطلاع ہو تو فوری طور پر متعلقہ اسسٹنٹ

کمشنرز، ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز


056-9201046، 056-9201157


یا پولیس ہیلپ لائن 15 اور متعلقہ ایس ایچ او کو اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ درست

نشاندہی پر 5 ہزار روپے انعام بھی دیا جائے گا۔