وی او (VO)
شوکت آباد میں سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام
تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ ملک عمران علی لیاقت نے اپنے والدِ مرحوم ملک لیاقت علی کے ایصالِ ثواب کے لیے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے
بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کیمپ میں شوگر کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ضرورت کے مطابق الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ مریضوں کو معیاری ادویات بالکل مفت فراہم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر حنا کلیم، ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈاکٹر طیبہ شیبرا اور ڈاکٹر محمد اشہب جیلانی پسوال نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں۔
کیمپ کے انعقاد میں حاجی ملک محمد اقبال، سلمان ادریس بٹ، ملک شفاقت علی، ملک ڈاکٹر شاہد، چوہدری ندیم واہلہ، ملک
شفیع، خواجہ ناصر، ملک ندیم رضا، ملک حاجی سرور، ملک عبدالغفار، ملک صدیق، ملک اسد، اورنگزیب علی بٹ، ملک محمد
احمد لیاقت اور ملک حذیمہ نے خصوصی کردار ادا کیا۔
میڈیکل کیمپ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کی سعادت قاری عثمان نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
حافظ ندیم نے پیش کی۔
علاقہ مکینوں نے فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ کیا اور سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے منتظمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
