اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کروڑوں کے بجٹ والے چینلز ناکام، ایس این این کی عالمی پہچان
کروڑوں کے بجٹ والے چینلز ناکام، ایس این این کی عالمی پہچان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

ایس این این نیوز کا آغاز صرف تین افراد پر مشتمل ایک چھوٹی سی ٹیم سے ہوا تھا، مگر آج SNN News English عالمی سطح

پر اپنی شناخت بنا رہا ہے اور پاکستان کا بیانیہ انگریزی زبان میں دنیا تک مؤثر انداز میں پہنچا رہا ہے۔

اس کے برعکس پاکستان میں کروڑوں روپے کے بجٹ سے شروع کیے گئے انگریزی نیوز چینلز بری طرح ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایشا ون چینل جب لانچ ہوا تو دعویٰ کیا گیا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا انگریزی نیوز چینل بنے گا۔ بھاری تنخواہوں پر غیر ملکی

اینکرز لائے گئے، بڑے بڑے دعوے کیے گئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ آج اسی چینل کو چلانے والی ٹیم تنخواہوں سے محروم ہے۔

یہ چینل سرکاری سرپرستی میں چل رہا ہے، جس میں سندھ کے کئی وزراء شامل ہیں، مگر عملے کو بتایا جا رہا ہے کہ تنخواہوں

میں تاخیر اس لیے ہے کیونکہ چینل کے مالکان گڑھی خدا بخش میں بی بی کی برسی میں مصروف ہیں۔

سوال یہ نہیں کہ برسی اہم ہے یا نہیں۔


سوال یہ ہے کہ کیا ایک ادارہ چلانا ذمہ داری نہیں؟


کیا ملازمین کی تنخواہ خیرات ہے؟


اور سب سے اہم سوال:


چینل مالکان سے یہ سوال کون کرے گا کہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داریاں کیوں ادا نہیں کر رہے؟

ریاستی سرپرستی میں چلنے والے اداروں میں اگر ملازمین کا معاش غیر محفوظ ہو جائے تو یہ صرف ایک چینل کا مسئلہ نہیں

رہتا، یہ نظام کی ناکامی بن جاتا ہے۔

کیا کوئی ہے جو یہ سوال کرے؟
یا پھر سوال پوچھنا بھی اب جرم بنتا جا رہا ہے؟