کہوٹہ (ندیم آزاد)
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم سی کلر سیداں ممبر عاطف اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ آج شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو
کی اٹھارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ کلر سیداں میں پارٹی کارکنان اور عوام محترمہ کی جمہوری
جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
عاطف اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم
تھیں، جنہوں نے آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ کے دونوں ادوار میں عوامی حقوق، خارجہ پالیسی، قومی دفاع اور محروم طبقات کے لیے ٹھوس
اقدامات کیے گئے۔
ان کا وژن آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری ہے، جو ملک کو ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کی راہ پر
گامزن کر رہے ہیں۔
آخر میں عاطف اعجاز بٹ نے کہا:
“شہید بھٹو زندہ ہے، جمہوریت زندہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی زندہ ہے۔”
