اسکینڈے نیوین نیوز اردو

اسلام آباد پولیس پر نوجوان کے ساتھ سنگین اخلاقی الزامات
اسلام آباد پولیس پر نوجوان کے ساتھ سنگین اخلاقی الزامات

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

اسلام آباد میں پولیس کے رویے سے متعلق ایک تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے شہریوں کے تحفظ اور انصاف کے نظام

پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بارانی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک نوجوان طالب علم نے چند روز قبل آئی ایٹ مرکز سے موٹر سائیکل چوری ہونے پر آئی نائن

تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ مقدمے کی پیروی کے دوران، متاثرہ نوجوان کا الزام ہے کہ ایک ہیڈ کانسٹیبل نے موٹر سائیکل کی

برآمدگی کے بہانے اسے بار بار اکیلے میں وقت گزارنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

نوجوان کے مطابق شرمندگی، خوف اور بدنامی کے خدشے کے باعث وہ اپنے قانونی حق سے دستبردار ہو گیا اور خاموشی اختیار

کرنے پر مجبور ہوا۔ یہ خاموشی کسی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ اس نظام پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، جہاں مظلوم

بولنے سے ڈرتا ہے اور بااثر افراد خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ معاشرے میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی غیر محفوظ ہو سکتے ہیں، اور پولیس

نظام میں شفافیت و احتساب کی اشد ضرورت ہے۔