Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
لاہور
(خالد چوغطہ)
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اقلیتوں کے مذہبی تہوار اور تقریبات کے پر امن انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی پولیس
کے ڈی پی او فراز احمد نے کرسمس کے موقع پر ضلعی پولیس کے کلاس فور کے مسیحی ملازمین کے لیے ایک خصوصی تقریب
کا انعقاد کیا۔
تقریب کے دوران ڈی پی او نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا، کرسمس کی مبارک دی، اور تمام ملازمین کو
تحائف اور نقدی تقسیم کی۔ اس کے علاوہ، ڈی پی او نے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
مسیحی ملازمین نے ڈی پی او کی عزت افزائی اور شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او فراز احمد نے کہا کہ مسیحی بھائیوں
کی خوشیوں میں پولیس برابر کے شریک ہیں اور ضلعی پولیس اقلیتوں کے مذہبی تہوار کو پر امن بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
