اسکینڈے نیوین نیوز اردو

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی بختاور کیڈٹ کالج میں شمولیت، نئی
بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی بختاور کیڈٹ کالج میں شمولیت، نئی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسلام آباد

(خالد چوغطہ)

فرسٹ لیڈی اور رکن قومی اسمبلی پاکستان، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے آج بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز میں پانچویں پاسنگ

آؤٹ پریڈ اور سالانہ والدین کے دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر فرسٹ لیڈی نے کالج میں نئے تعمیر شدہ جمنازیم اور سوئمنگ پول کا افتتاح کیا، شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور

آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن 2025-26 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، کالج کی فیکلٹی سے

ملاقات کی اور کیڈٹس و والدین سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج پاکستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج ہے جو نوجوان لڑکیوں کو

معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کی محنت، فیکلٹی کی رہنمائی اور سندھ

حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ بااعتماد اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے والی نوجوان قیادت تیار کر رہا ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ممتاز خواتین رہنماؤں جیسے محترمہ فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو کی مثالیں دی اور کہا کہ لڑکیوں

کی تعلیم اور قیادت پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو تلقین کی کہ وہ نظم و ضبط، احترام اور حوصلے جیسے اوصاف اپنی زندگی میں اپنائیں۔

تقریب کے دوران فرسٹ لیڈی نے کالج کریسٹ اور انعامات تقسیم کیے، اور مارچ پاسٹ، پی ٹی، جمناسٹک ڈسپلے اور کراٹے شو کا بھی مشاہدہ کیا۔

واضح رہے کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز 2017 میں پاکستان ایئر فورس کے انتظام کے تحت قائم ہوا۔ کالج میں ملک بھر سے 423

کیڈٹس زیرِ تعلیم ہیں اور یہاں جدید سہولیات جیسے اسمارٹ کلاس رومز، سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز، ڈیجیٹل لائبریری،

جمنازیم، سوئمنگ پول، کھیلوں کے میدان اور مکمل رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کیڈٹس تعلیمی، کھیلوں اور غیر

نصابی سرگرمیوں میں صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔

فرسٹ لیڈی نے وزیٹرز بک میں لکھا کہ کالج کا دورہ کر کے انہیں فخر محسوس ہوا اور صدر آصف علی زرداری کے وژن کو سراہا۔

انہوں نے دعا کی کہ کیڈٹس زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہوں اور پاکستان کی خدمت کریں۔