اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شاہ کوٹ ہل پارک کچرا کنڈی بن گیا، ستھرا پنجاب پر سوال
شاہ کوٹ ہل پارک کچرا کنڈی بن گیا، ستھرا پنجاب پر سوال

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف


ایس این این نیوز اردو، ننکانہ صاحب

شاہ کوٹ:
پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو صاف ستھرا ماحول اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے شاہ کوٹ میں

بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پبلک پارکس کی بحالی اور صفائی ستھرائی سے متعلق واضح

احکامات کے باوجود شاہ کوٹ کا ہل پارک انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی کا شکار بنا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہل پارک کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے، جس کے باعث پارک کے اندر جگہ

جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے “ستھرا

پنجاب” کے تحت اسی پارک میں باقاعدہ کوڑا پوائنٹ قائم کر دیا گیا ہے، جو حکومتی دعوؤں اور عملی اقدامات کے درمیان واضح تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔

پارک میں پھیلی گندگی، تعفن اور بدانتظامی نے شہریوں، بچوں اور فیملیز کے لیے اس اہم تفریح گاہ کو ناقابلِ استعمال بنا دیا

ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ہل پارک بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی کا مستقل

گڑھ بن سکتا ہے۔

عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہل

پارک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افسران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور

پارک کو عوام کے لیے دوبارہ صاف، محفوظ اور فعال بنایا جائے۔