خالد چوغطہ ایس
این این نیوز اردو
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک ایڈوائزری اور آگاہی مہم جاری ہے۔ ڈی پی او فراز
احمد کی جانب سے شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ دھند اور سموگ کے دوران گاڑیوں پر ریفلیکٹر پیپرز لازمی لگائیں، تیز
رفتار ڈرائیونگ سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ موٹر سائیکل، بیل گاڑی، ٹریکٹر، ٹرالی اور
ریڑھیوں کے مالکان ریفلیکٹر پیپرز کی پابندی کریں، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ لازمی استعمال کریں اور دوران موسمی خرابی گاڑی
کے اشارے چلائیں۔ والدین سے خصوصی درخواست کی گئی کہ وہ بچوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کریں اور غیر
ضروری ڈرائیونگ سے روکیں۔
ٹریفک پولیس ننکانہ نے ٹریفک ایڈوائزری مہم کے تحت ٹریکٹر، ٹرالی، رکشے اور ریڑھیوں پر ریفلیکٹر پیپرز لگائے اور شہریوں کو ان
کے فوائد سے آگاہ کیا۔ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
