حکیم جمیل اطہر
ڈپٹی بیورو چیف
ایس این این نیوز اردو، ننکانہ صاحب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ننکانہ کی بیوٹیفیکیشن سکیموں کی منظوری دے دی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے اجلاس میں ضلع ننکانہ صاحب کے لیے متعدد
بیوٹیفیکیشن منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو سمیت دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع ننکانہ کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفیکیشن کی منظوری دی گئی، جس پر 130 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔
اسی طرح شاہکوٹ سٹی کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفیکیشن پلان بھی منظور کیا گیا، جس پر 90 ملین روپے لاگت آئے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل سانگلہ ہل کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفیکیشن کی بھی منظوری دی، جس کے لیے 80 ملین روپے
مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ واربرٹن کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفیکیشن کی منظوری دی گئی، جس پر 50 ملین روپے خرچ ہوں گے۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی بریفنگ پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گوردوارہ جنم استھان تک ماڈل روڈ کی تعمیر کی بھی
منظوری دے دی۔ ضلع کی پہلی ماڈل روڈ کھیاڑے کلاں انٹرچینج سے گوردوارہ جنم استھان تک تعمیر کی جائے گی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق، تمام بیوٹیفیکیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
