خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ نمایاں کمی کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے
ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق نئی کرایوں کی
فہرستیں فوری طور پر جاری کی جائیں تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس مقصد کے لیے تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ٹرانسپورٹ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں
گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔
بلال اکبر خان نے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (RTAs) کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس جمع کرانے
کی بھی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے اضافی وصول کی گئی رقم مسافروں کو واپس کروائی جائے گی اور
کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
