اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شاہ کوٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری
شاہ کوٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری

حکیم جمیل اطہر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ڈپٹی بیورو چیف

ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب

شاہ کوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کی۔ اس دوران شہر کے مین جی ٹی

روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر میں کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور کارروائی کا سلسلہ جاری رہے

گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قانونی دائرے میں رہ کر کاروبار کریں تاکہ عوامی راستے اور سہولیات متاثر نہ ہوں۔

تجاوزات کے خاتمے کی یہ کارروائی شہریوں کی سہولت اور شہر کے جمالیاتی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے عمل میں لائی گئی

ہے۔ متعلقہ محکمے بھی اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کی جا سکے۔