اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کی تیاریاں
ننکانہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کی تیاریاں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ

ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی زیر صدارت کرسمس، نئے سال اور قائد اعظم ڈے کی تقریبات کے

حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹیگیشن حنا نیک بخت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،

ضلعی اداروں کے سربراہان اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

ضلعی افسران نے تقریب کے دوران سکیورٹی اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاوڈ سپیکر،

ون ویلنگ اور سلنسر نکالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے

بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ کرسمس کے موقع پر چرچز کے علاقوں میں ٹریفک پلان بنایا جائے اور متبادل روٹس تشکیل دیے

جائیں۔ تمام متعلقہ ادارے 20 دسمبر تک اپنے پلان جمع کروائیں۔ ہر چرچ میں ہیلتھ اور ریسکیو کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ تینوں

تحصیلوں میں سستے بازار بھی لگائے جائیں گے جہاں مسیحی کمیونٹی کو سبسڈائز آٹا اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

ڈی سی نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کو بھی ہدایت دی کہ 20 دسمبر تک ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

یقینی بنائی جائے۔ کرسمس کے دوران ضلعی کنٹرول روم اور تحصیل لیول پر کنٹرول رومز قائم ہوں گے، اور چرچز کے اطراف کی

CCTV کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ چرچز والے علاقے لوڈشیڈنگ فری رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تقریب کے دوران ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور متعلقہ

ادارے صفائی ستھرائی اور پیچ ورک کو یقینی بنائیں۔ قائد اعظم ڈے کے موقع پر تمام ضلعی دفاتر، کالجز اور سکولز میں

تقریبات منعقد ہوں گی۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔