اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ڈی سی آفس کے باہر عوام کی تذلیل پر شدید غم و غصہ
ڈی سی آفس کے باہر عوام کی تذلیل پر شدید غم و غصہ


حماد کاہلوں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ننکانہ صاحب


ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب میں ضلعی انتظامیہ کے روایتی رویّے نے شہریوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ڈی سی آفس کے باہر روزانہ

سینکڑوں لوگ گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں نہ مناسب سہولت ملتی ہے اور نہ ہی بروقت

رہنمائی۔

شہریوں کے مطابق وہ اپنے ضروری سرکاری کاموں کے لیے کئی کئی گھنٹے انتظار کرتے رہتے ہیں، لیکن ڈی سی صاحب کی ایک

جھلک یا ملاقات بھی نصیب نہیں ہوتی۔ متعدد لوگوں نے شکایت کی کہ گرمی، دھوپ اور لمبی قطاروں میں بزرگ، خواتین

اور عام شہری اذیت میں مبتلا رہتے ہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتظام یا سسٹم موجود نہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انگریز دور ختم ہوئے دہائیاں گزر چکی ہیں، لیکن افسوس کہ نوآبادیاتی طرزِ حکمرانی آج بھی زندہ

ہے۔ ڈی سی اور ایس پی جیسے عہدیدار عام لوگوں کے خادم ہونے کے بجائے حکمرانوں جیسا رویّہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

عوام نے وزیرِاعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر مناسب رویّے کا نوٹس لیا جائے، عوامی سہولت کے

لیے جدید اور مؤثر سسٹم بنایا جائے، اور سرکاری دفاتر کو واقعی عوامی خدمت گاہوں میں تبدیل کیا جائے۔