کہوٹہ (ندیم آزاد)
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
پاکستان مسلم لیگ (ن) کہوٹہ کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہوٹہ شہر کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے
ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ اشفاق سرور سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کے بنیادی
مسائل، عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر عارف قریشی نے کہوٹہ میں واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری، سیوریج لائنوں کی مرمت، بجلی و گیس کی مکمل فراہمی،
ٹوٹی سڑکوں اور گلیات کی تعمیر، ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، 24/7 لیبارٹری سہولیات اور
سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے تین سے پانچ ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے
نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی کی فراہمی اور اسپورٹس گراؤنڈ کے قیام پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں سابق رکن میونسپل کمیٹی قاضی اخلاق احمد کھٹڑ نے شہر کی فوری ضروریات کے لیے 3 کروڑ روپے کے ہنگامی فنڈ
کی درخواست کی، جبکہ راجہ رفاقت جنجوعہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی خستہ حالت اور سہولیات کی کمی کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس اجلاس میں سابق وائس چیئرمین قاضی عبدالقیوم، ملک غلام مرتضیٰ، حاجی سلیم سپل، انور ستی اور دیگر مسلم لیگی
رہنماؤں نے بھی کہوٹہ کے مسائل اور عوامی مشکلات سے متعلق اپنے خیالات پیش کیے۔
راجہ اسامہ اشفاق سرور نے تمام مطالبات پر مثبت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہری مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں پر جلد
عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر عارف قریشی نے کہا کہ وہ کہوٹہ کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
